24 دسمبر 2012 - 20:30

شام کے ایک اپوزیشن لیڈر نے خلیج فارس کی بعض عرب ریاستوں کی طرف سے شام کے معاملات میں ننگی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ممالک شام میں جمہوریت کی حمایت کررہے ہیں جو خود جمہوریت کا تجربہ نہیں رکھتے اور اس سے بیگانہ ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صفوان عکاش نے کہا کہ حکومت شام اور شامی عوام کے خلاف لڑنے والے دہشت گرد ٹولے ایسے بے تشخص ٹولے ہیں جو شام میں مغربی سازشوں اور تشدد پسند وہابی اسلام کی خلافت کا مقصد لے کر اس ملک میں آئے ہوئے ہیں جبکہ شام کے اندر اپوزیشن جماعتیں ایک جمہوری ملک کے خواہاں ہیں اسی وجہ سے اندرونی اپوزیشن اور بیرون ملک مقیم تشدد پسند سیاستدانوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔صفوان عکاش جو شام کی اپوزیشن جماعتوں کی کوآرڈینٹنگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے کہا: اپوزیشن جماعتیں کسی صورت میں بھی دہشت گرد ٹولوں کی حمایت نہيں کرتے اور ہمارا خیال ہے کہ شام کے مسئلے کے لئے کسی بھی سیاسی راہ حل کی تلاش کے لئے تشدد کا سلسلہ روکنا ہوگا۔ عکاش نے کہا: تشدد اور دہشت گردی شام میں جمہوریت کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور دوسری طرف سے ایسے ممالک اور حکمران شام میں جمہوریت کی حمایت کا دعوی کررہے ہیں جو دہشت گردی کے حامی ہیں اور اپنے معاشروں میں کسی صورت میں بھی جمہوریت کے روادار نہيں ہیں اور انہیں جمہوریت کا تجربہ حاصل نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/110